بی آر ایس کے گوشہ محل انچارج نندکشور ویاس نے بھی پارٹی کو الوداع کہہ دیا، آج کانگریس میں ہوں گے شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے لیڈران کا ایک ایک کرکے کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب گوشہ محل حلقہ سے بی آر ایس کے انچارج نندکشور ویاس نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے جلد ہی کانگریس میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی آر کو فیکس کے ذریعہ بھیج دیا۔

نندکشور ہفتہ کو گاندھی بھون میں تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ریاستی انچارج دیپداس منشی اور سی ایم ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں نندکشور نے حلقہ گوشہ محل سے بی آر ایس کے امیدوار کے طورپر مقابلہ کیا گیا، ان کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں