حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں آج صبح کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ تاہم محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں مزید بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں آج سے 21 مارچ تک بارش ہونے کا امکان ہے، شہر کےلئے ایلو الرٹ بھی جاری کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرج و چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح ریاست تلنگانہ میں آئندہ 3 دنوں کے دوران بارش ہونے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ نظام آباد، جگتیال، کاماریڈی، سرسلہ ، سنگاریڈی، میدک اور وقارآباد کے علاوہ دیگر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ مہاراشٹرا سے کرناٹک اور شمالی کیرالا تک ہوا کا کم دباؤ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں بارش ہورہی ہے۔


