سپریم کورٹ ایک بار پھر ایس بی آئی پر برہم، الکٹورل بانڈز کی تمام تر تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

حیدرآباد (دکن فائلز) انتخابی بانڈس کے سلسلہ میں سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر اسٹیٹ بینک آف انڈیا پر اپنی برہمی ظاہر کی ہے۔ عدالت نے ہدایت کے مطابق بانڈس کے نمبرس الیکشن کمیشن کو فراہم نہ کرنے پر بینک کی سرزنش کی۔ عدالت نے ایس بی آئی کو ہدایت دی کہ بانڈس کے نمبر کے بشمول تمام تفصیلات 21 مارچ سے قبل الیکشن کمیشن کو پیش کردے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت پانچ ججوں کی بنچ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے انتخابی بانڈز کے معاملے میں اپنے فیصلے میں بینک سے کہا ہے کہ وہ بانڈز کی تمام تفصیلات کا انکشاف کرے اور اسے اس پہلو پر مزید احکامات کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ عدالت کے مطابق “ہم نے تمام تفصیلات کو SBI کے ذریعہ ظاہر کرنے کو کہا تھا جس میں انتخابی بانڈ نمبر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں