حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس ارکان اسمبلی کا ایک وفد آج اسپیکر سے ملاقات کرکے ڈی ناگیندر کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ خیریت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قراردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی نے اسپیکر جی پرساد کمار سےشکایت کی ہے۔ اسپیکر سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی کوشک ریڈی، ایم گوپال، بنڈارو لکشماریڈی اور دیگر قائدین شامل ہیں۔
اس موقع پر کوشک ریڈی نے بتایاکہ بی آر ایس کے ٹکٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے ناگیندر نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیا رکرلی ہے۔ اس لئے ان کے خلاف انحراف قانون کے تحت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔


