شہناز تبسم ہوں گی حیدرآباد سے کانگریس کی امیدوار

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کےلئے حلقہ حیدرآباد سے سپریم کورٹ کی معروف وکیل اور آزاد کانگریس پارٹی کی بانی و صدر شہناز تبسم کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس قیادت نے گذشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلہ میں اب لوک سبھا انتخابات کےلئے مجلس کے خلاف نرم رویہ اختیار کیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ چار بار رکن پارلیمنٹ رہے اسدالدین اویسی کے خلاف کانگریس نے ایک کمزور امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہیں بی جے پی نے بھی غیرمعروف کومپلا مادھوی لتا کو حیدرآباد سے میدان میں اتارا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مجلسی امیدوار بیرسٹر اسدالدین اویسی کے مقابلہ میں کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار کمزور ثابت ہوں گے۔

شہناز تبسم سپریم کورٹ کی وکیل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں