لوک سبھا انتخابات 2024: پہلے مرحلہ کےلئے نوٹیفکیشن جاری، 102 حلقوں کےلئے نامزدگی کا آغاز

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ کے تحت 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا نشستوں پر انتخابات منعقد ہوں گے۔

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ 102 نشستوں کے لئے نامزدگیوں کا عمل شروع ہو گیا۔ اس مرحلہ کے تحت 17 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کئے گئے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے مطابق ملک بھر میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔

پہلے مرحلے کے لیے 19 اپریل، دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل، تیسرے مرحلے کے لیے 7 مئی، چوتھے مرحلے کے لیے 13 مئی، پانچویں مرحلے کے لیے 20 مئی، چھٹے مرحلے کے لیے 25 مئی اور ساتویں مرحلہ کے لیے یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں