صرف 4 شادیاں کرنے کے وقت ہی شریعت اور حدیث کیوں یاد آتی ہے؟ امیت شاہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) میڈیا کانکلیومیں مسلمانوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امیت شاہ نے الٹے مسلمانوں سے ہی سوال کردیا۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی یا بدھسٹ سب کو ایک قانون کے ساتھ جینا چاہیے۔ مذہبی آزادی میں کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہئے لیکن قانون ایک ہی ہونا چاہئے۔

اس سوال پر کہ کیا مسلمانوں کو شریعت اور حدیث کے مطابق زندگی گزارنے کا حق نہیں ہے؟ امیت شاہ نے کہا کہ یہ بھی ایک طرح کی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب انگریزوں نے مسلم پرسنل لا بنایا تو اس میں سے مجرمانہ عنصر کو کیوں ہٹا دیا؟ انہوں نے کہا کہ “شریعت اور حدیث کے مطابق چوری کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں، زیادتی کرنے والوں کو سڑک پر سنگسار کر دینا چاہئے، کوئی مسلمان سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھول سکتا، سود نہیں لے سکتا، قرض نہیں لے سکتا۔” انہوں نے کہا کہ “اگر ہم شریعت اور حدیث کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ہمیں پوری زندگی گزارنی چاہیے۔ صرف چار شادیاں کرنے کے لئے شریعت اور حدیث کیوں یاد آتی ہے؟ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں