بڑی خبر: اروند کیجریوال گرفتار، ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعلیٰ کی گرفتاری

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات سے کچھ ہی ہفتے قبل قومی سیاست میں ایک دھماکہ خیز پیشرفت ہوئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ میں آج رات گرفتار کرلیا۔ تحقیقاتی ایجنسی اس کیس میں منی لانڈرنگ کے زاویہ سے تفتیش کررہی تھی۔

کیجریوال آزاد ہندوستان کی تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے حاضر سروس چیف منسٹر بن گئے ہیں اور ان کی پارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ای ڈی کیجریوال کو ان کی سرکاری رہائش گاہ سے مرکزی دہلی میں ایجنسی کے دفتر لے گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر سے بات کرتے ہوئے دہلی کے وزیر آتشی نے کہاکہ “ہمیں اطلاعات مل رہی ہیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیجریوال کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی سازش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں