سکندرآباد پارلیمانی حلقہ سے پدما راؤ گوڑ ہوں گے بی آر ایس کے امیدوار

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر نے ہفتہ کو سابق وزیر اور ایم ایل اے پدما راؤ گوڑ کو سکندرآباد پارلیمنٹ حلقہ سے پارٹی کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں بی آر ایس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اراکین اسمبلی، عوامی نمائندوں اور دیگر اہم رہنماؤں سے بات چیت کے بعد سب کی رائے سے کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پدما راؤ گوڑ جو تحریک کے وقت سے لے کر آج تک سینئر لیڈر کی حیثیت سے پارٹی کے وفادار رہے ہیں اور ایک آل راؤنڈر کے طور پر پہچان حاصل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں