حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں ایک اہم اعلان کیا ہے۔ ریاست میں 13 مئی کو لوک سبھا انتخابات اور سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ پر ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ ہوگی جبکہ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کےلئے تلنگانہ لیبر ڈپارٹمنٹ نے اس 13 مئی کو تنخواہ کے ساتھ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
لیبر ڈپارٹمنٹ کی اسپیشل چیف سکریٹری رانی کمودینی نے تلنگانہ کی فیکٹریوں، دکانوں، عوامی نمائندگی ایکٹ اور کمیونٹیز ایکٹ کے تحت اس دن تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کےلئے نوٹیفکیشن اگلے ماہ کی 18 تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔


