حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے نواحی علاقہ چنگی چڑلہ میں گذشتہ دو دنوں سے شرپسندوں کی جانب سے ماحول کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے تاہم پولیس کی بروقت چوکسی کی وجہ سے فرقہ پرست اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکے جبکہ مقامی مسلمانوں نے بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
میڈیا رپورٹس و مقامی ذرائع کے مطابق ہولی کے موقع پر 24 مارچ کو رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے تحت اپل کے قریبی علاقہ چنگی چڑلہ میں ایک مسجد کے سامنے کچھ نامعلوم شرپسندوں نے نماز کے اوقات کے دوران بلند آواز میں گانے و میوزک بجانا شروع کردیا جس پر مقامی مسلمانوں نے اعتراض کیا۔ شرپسندوں نے اس موقع پر ہنگامہ شروع کردیا۔ تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرکے دونوں طبقوں کے افراد کو منتشر کردیا اور حالات کو قابو میں تھے۔
4TV BREAKING ** Mild lathi charge to disperse mob at Chengicherla , saffron organization prot esting against last night incident near Mosque where HOLI DAHAN Performed Near Mosque. Police on Alert . pic.twitter.com/E3PQSRp3bs
— Shakeel Yasar Ullah (@yasarullah) March 25, 2024
لیکن شرپسندوں نے دوسرے روز یعنی 25 مارچ کو علاقہ میں حالات بگاڑنے کی ناپاک کوشش کی، جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ اشرار کے ٹولے نے مسجد کے سامنے جاکر ہولی کا جشن منانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس دوران شرپسندوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ اشرار نے مذہبی نعرے لگائے اور حالات کو بگاڑنے کی بھرپور کوشش کی لیکن مقامی مسلمانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کو وہاں سے ڈھکیل دیا۔
فی الحال علاقہ میں حالات پرامن ہیں۔ مسجد کے اطراف و حساس مقامات پر پولیس پیکٹ کو تعینات کیا گیا ہے اور سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


