اب تاج محل فرقہ پرستوں کی نظر میں کھٹک رہا ہے۔۔!

حیدرآباد (دکن فائلز) اب فرقہ پرستوں کی نظر میں تاج محل کھٹک رہا ہے۔ آگرہ کی عدالت میں تازہ طور پر ایک درخواست دائر کرکے تاج محل کو ہندوؤں کا مندر تیجو مہالیہ قرار دینے کی گذارش کی گئی ہے۔ عرضی میں تاج محل میں تمام اسلامی سرگرمیوں پر بھی روک کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس معاملے کی سماعت 9 اپریل کو ہوگی۔ درخواست گزار نے اپنے دعوے کی تائید کے لیے مختلف تاریخی کتابوں کا حوالہ دیا جسے تاج محل کی تعمیر سے قبل کے شواہد کے طور پر باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی تاج محل کو مندر قرار دینے کی اپیل کرتے ہوئے متعدد بار عدالت میں عرضی دائر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں