سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ 28 سال پرانے مقدمہ میں مجرم قرار

حیدرآباد (دکن فائلز) گجرات کے بناس کانٹھا ضلع کے پالن پور کی ایک سیشن عدالت نے جمعرات کو سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو 1996 میں منشیات رکھنے کے ایک کیس میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گجرات کی عدالت نے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کو 1996 میں منشیات کے ایک معاملہ میں جھوٹے طور پر پھنسانے سے متعلق مقدمہ میں مجرم قرار دے دیا۔

یہ دوسرا کیس ہے جس میں سنجیو بھٹ کو سزا سنائی گئی ہے۔ پہلی بار جون 2019 میں انہیں جام نگر کی عدالت نے اکتوبر 1990 کے دوران حراست میں موت کے ایک مقدمہ میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ سنجیو بھٹ کی بیوی شویتا نے کہا کہ ان کے شوہر بے قصور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس مکمل طور پر من گھڑت ہے اور میرے شوہر کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔ یہ کیس 1996 میں راجستھان کے ایک وکیل کی گرفتاری سے متعلق ہے جب سنجیو بھٹ کے بطور ایس پی بناسکانٹھا کے دوران پالن پور میں وکیل کے ہوٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں