اترپردیش کے قدآور سیاسی رہنما مختار انصاری کا جیل میں انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش قدآور و معروف رہنما مختار انصاری کا آج شام جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 60 برس کے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے بانڈہ جیل میں قید مختار انصاری نے سینہ میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی جیل میں طبیعت خراب ہونے کے بعد مختار انصاری کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا تاہم صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق مختار انصاری نے جیل انتظامیہ پر کھانے میں زہر (سلو پوائزن) دینے کا الزام بھی عائد کیا تھا اور کچھ روز سے ان کی طبیعت اکثر خراب رہ رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں