حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے علاوہ دکن کے علاقوں میں صبح سے ہی سورج کی تپش میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے عام لوگ کافی پریشان ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں 3 اپریل تک درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ حیدرآباد میٹرولوجیکل سنٹر نے تلنگانہ میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ کے امکان کے بعد وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ نے عادل آباد، کمرم بھیم، نرمل، منچریال، نظام آباد، جگتیال، پدا پلی، کریم نگر، بھوپال پلی، ملگ، کاماریڈی، نلگنڈہ، سوریا پیٹ اور کھمم اضلاع کے لئے وارننگ جاری کی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان اضلاع میں 2 اپریل کو درجہ حرارت میں شدید اضافہ ہوگا۔ وہیں ونپرتھی، ناگر کرنول، نارائن پیٹ اور محبوب نگر میں 3 اور 4 اپریل کو درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔


