بڑی خبر: تلنگانہ: اسکولوں کے سالانہ امتحانات (SA-2)کی تاریخوں میں تبدیلی، اول تا نویں جماعت کے لئے نیا شیڈول جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے اول تا نویں جماعت کے لیے ہونے والے سالانہ امتحانات SA-2 کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے امتحانات کو 15 اپریل سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ SA-2 کے امتحانات 15 سے 22 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 23 اپریل کو کیا جائے گا اور پیرینٹس ٹیچر میٹنگ کے بعد بعد اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

نئے شیڈول کے مطابق 15 اپریل سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا جبکہ پہلی تا ساتویں جماعت کے امتحانات صبح 9 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔ 8 ویں جماعت کے امتحانات صبح 9 بجے سے 11:45 بجے تک اور کلاس 9 کے لئے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک امتحانات منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں