بڑی خبر: مدرسہ ایکٹ پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ پر سپریم کورٹ نے روک لگادی، 17 لاکھ طلبا کو راحت

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش میں تقریباً 17 لاکھ مدرسہ کے طلباء کو بڑی راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج الہ آباد ہائی کورٹ کے یوپی مدرسہ ایکٹ کو منسوخ کرنے کے فیصلہ پر روک لگادی۔ یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 ریاست کے تقریباً 16,000 مدارس میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ بنیادی طور پر درست نہیں تھا۔ عدالت نے اس معاملہ میں یوپی حکومت سے جواب طلب کیا ہے اور معاملے کی مزید سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے میں مقرر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں