حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کےلئے حلقہ حیدرآباد سے بی جے پی کی خاتون امیدوار مادھولیتا کےلئے مرکزی حکومت کافی مہربان ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے مادھوی لتا سخت سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مادھوی لتا کو Y+ (وائی پلس) سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
حیدرآباد میں بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کا مقابلہ حیدرآباد کے موجودہ رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی سے ہوگا۔ وی آئی پی سیکورٹی کے حصے کے طور پر 11 پولیس اہلکار مادھوی لتا کی حفاظت کریں گے۔ وہ ہمیشہ سی آر پی ایف کے چھ پرسنل سیکیورٹی آفیسرز کی حفاظت میں رہیں گی۔ مادھوی لتا کے گھر پر مزید پانچ مسلح گارڈز سیکورٹی فراہم کریں گے۔


