حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر سال رمضان کے موقع پر مسلمانوں کو دیئے جانے والے تحفہ (گفٹ) کو اس بار عیدالاضحیٰ کے موقع پر دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ قبل ازیں ریاستی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر رمضان کے موقع پر مسلمانوں میں تحفہ (کپڑوں کا گفٹ پیک) تقسیم کرنے کی اجازت طلب کی تھی تاہم اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ہر سال کی طرح اس بار رمضان کے موقع پر مسلمانوں میں کٹس کی تقسیم عمل میں نہیں آئی جبکہ انتخابات کی تواریخ کے اعلان سے قبل ہی وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی جانب سے حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں بڑے پیمانہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ریاستی حکومت رمضان کے موقع مسلمانوں کو دیے جانے والے تحفہ کےلئے 4.50 لاکھ کٹس تیار کا آرڈر دیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے لوک سبھا انتخابات کے بعد بقرعید کے موقع پر مسلمانوں کو تحفہ دینے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔


