تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج: اہم اپ ڈیٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جلد ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش میں گذشتہ روز انٹرمیڈیٹ کے نتائج کردیئے گئے۔ اس پس منظر میں تلنگانہ میں بھی انٹرمیڈیٹ نتائج کا طلبا اور سرپرستوں کی جانب سے بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پیپرس کی جانچ کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوا جبکہ کل 4 مرحلوں میں اسے 10 اپریل تک مکمل کرلیا گیا۔ ریاست میں چونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اس لئے محکمہ تعلیم کی جانب سے نتائج جاری کرنے کےلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے گی۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ انٹر فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے نتائج 20 اپریل کو تمام پریلیمنریز مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق انٹر کے نتائج 21 یا 22 اپریل کو جاری کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں انٹر کے امتحانات 28 فروری سے شروع ہوئے تھے اور 19 مارچ تک جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں