حیدرآباد (دکن فائلز) ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بی جے پی کا منشور ہندوتوا کے نعروں اور پسندیدہ مذہبی مدوں سے بھرا ہوا نکلا۔ بی جے پی کے سنکلپ پتر میں دنیا بھر میں رامائن کا تہوار منانے کی بات کہی گئی ہے۔
بی جے پی نے آج اپنا ہندوتوا پر مبنی انتخابی منشور جاری کردیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پورا ملک بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ کا انتظار کر رہا ہے۔ منشور کے اہم نکات میں روزگار کی ضمانت، سال 2036 میں اولمپکس کی میزبانی، 3 کروڑ لکھ پتی دیدی اور خواتین ریزرویشن کو لاگو کرنے کا وعدہ شامل ہے۔
بی جے پی کے منشور میں کسانوں کے احتجاج پر خاموشی اختیار کی گئی وہیں پارٹی کے پسندیدہ مذہبی مدوں کو پیش کیا گیا جس میں پوری دنیا میں رامائن کے تہوار منانے، ایودھیا کو مزید ترقی دینے کے علاوہ ہندوتوا پر مبنی وعدہ بھی کئے گئے۔ وہیں انڈین جوڈیشل کوڈ لاگو کرنے اور ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا بھی وعدہ کیا گیا۔