لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی انتخابی مہم اختتام پذیر، 19 اپریل کو 102 حلقوں میں ووٹنگ

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں میں زبردست اصافہ ہوگیا ہے۔ انتخابات 7 مرحلوں میں ہوں گے۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ اس ماہ کی 19 تاریخ کو ہوگا۔ پہلے مرحلہ کے تحت 17 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 102 لوک سبھا حلقوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس پس منظر میں متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابی مہم آج شام ختم ہوگئی۔

اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، تمل ناڈو، میگھالیہ، ناگالینڈ، میزورم، اتر پردیش، سکم، راجستھان، اتراکھنڈ، تریپورہ، مغربی بنگال کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر، انڈمان نکوبار جزائر، لکشدیپ اور پڈوچیری میں 19 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ یہاں زور و شور سے جاری انتخابی مہم آج شام اختتام پذیر ہوگئی۔

پہلے مرحلہ میں اروناچل پردیش کی 2، آسام کی 5، بہار کی 4، چھتیس گڑھ کی ایک، مدھیہ پردیش کی 6، مہاراشٹر کی 5، منی پور کی 2، میگھالیہ کی 2، میزورم کی ایک، ناگالینڈ کی ایک، راجستھان کی 12، سکم کی ایک، تمل ناڈو کی 39، تریپورہ کی ایک، اتر پردیش کی 8، اتراکھنڈ کی 5، مغربی بنگال کی 3، انڈمان و نکوبار جزائر کی ایک، جموں و کشمیر کی ایک، لکشدیپ کی ایک اور پڈوچیری کی ایک سیٹ پر پولنگ ہوگی۔

لوک سبھا کے پہلے مرحلہ کے لیے 20 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 27 مارچ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی اور 28 مارچ کو اس کی اسکروٹنی کی گئی۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں