حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے منچریال ضلع میں واقع ایک کیتھولک اسکول میں انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی اور جے ایس آر کے نعرے لگاتے ہوئے پادری پر حملہ کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
Chanting Jai Sri Ram slogans Sangh activists attack Catholic school in Mancherial, Telengana. Principal Father Jaimon Joseph from Kerala was beaten up and tilak applied on his forehead. Mother Theresa statue vandalized. pic.twitter.com/YWQdxv7Bbu
— aby (@abytharakan) April 17, 2024
تفصیلات کے مطابق کنی پلی گاؤں میں واقع اسکول میں کچھ طلبا بھگوا کپڑے پہن کر آرہے تھے جس پر اسکول انتظامیہ نے اعتراض کیا۔ اعتراض جتانے کے بعد بھگوا لباس پہنے ہندوتوا کے ایک گروپ نے کیتھولک اسکول پر حملہ کردیا۔ اس دوران جم کر پتھر برسائے گئے اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق طلبا کی جانب سے بھگوا لباس پہننے پر اعتراض کرنے کے الزام میں اسکول انتظامیہ اور پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دانڈے پلی پولیس کے مطابق طلباء کے والدین کی شکایت کی بنیاد پر دفعہ 153 (A) (مذہب یا نسل کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 295 (A) (مذہبی جذبات کی توہین) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وہیں اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ اسکول میں توڑ پھوڑ کرنے کے معاملہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی لیکن پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے بلکہ پولیس نے اسکول انتظامیہ کے خلاف ہی کیس درج کرلیا۔


