مادھوی لتا نے مسجد کی طرف تیر مارنے کا اشارہ کیا! مسلمانوں کو شدید غصہ کی لہر، اسدالدین اویسی نے بی جے پی امیدوارہ کی حرکت کو بے ہودہ، جارحانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد حلقہ سے بی جے پی کی متنازعہ امیدوار مادھوی لتا نے مسلم دشمنی کا انتہا کردی۔ انہوں نے گذشتہ روز رام نومی کے موقع پر بغیر پولیس کی اجازت کے نکالی گئی شوبھا یاترا کے دوران انتہائی شرانگیز حرکت کی۔ مادھوی لتا نے جلوس کے دوران سدی عنبر مسجد کی طرف تیر مارنے کا اشارہ کیا۔ شرانگیز حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد مسلمانوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مادھوی لتا کے شرانگیز حرکت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے اس طرح کی حرکت کو بے ہودہ، جارحانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔

انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ’’امن کے لیے خطرہ‘‘ بھی قرار دیا اور حیدرآباد کے امن کو خراب کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا یہ نریندر مودی کا سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے؟ کیا یہ وکست بھارت ہے؟…. مجھے یقین ہے کہ تلنگانہ کے عوام بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں گے جو امن کےلئے خطرہ ہے‘۔

گذشتہ کچھ روز سے مسلسل مادھوی لتا ٹی وی چینلس پر مسلمانوں اور پرانے شہر کے عوام کے خلاف زہراگل رہی تھیں۔ انہوں نے وائرل ویڈیو پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو کی وجہ سے اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگنتی ہوں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں