بھگوا لو ٹریپ! مسلم لڑکی نے غیرمسلم شخص کی جھوٹی محبت کے جال میں پھنس کر اپنے دین اور دنیا کو تباہ کرلیا، درندہ صفت پردیپ نائک نے رخسانہ کو قتل کرکے لاش کو جلادیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک پولیس بنگلور کے رہنے والے پردیپ نائک کو اپنی مسلم گرل فریڈ رخسانہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دی نیوز منٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 31 مارچ کو 21 سالہ رخسانہ کی جلی ہوئی لاش ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس تحقیقات میں انتہائی چونکادینے والی باتیں سامنے آئی ہیں۔ پہلے سے شادی شدہ پردیپ نائک نے رخسانہ سے شادی کرنے کا جھوٹا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرلئے۔ مسلم لڑکی رخسانہ بھگوا لو ٹریپ کی شکار بن گئی اور پردیپ جیسے درندہ صفت کی باتوں پر یقین کرکے دین اور دنیا تباہ کرلی۔

رخسانہ جب ایک بچہ کی ماں بن گئی تو اس نے پردیپ پر شادی کےلئے زور دینا شروع کیا جس کے بعد پردیپ اپنے اصلی رنگ میں آگیا اور رخسانہ کو قتل کرنے کی سازش رچی۔

پولیس کے مطابق پردیپ نے رخسانہ اور بچے کو اپنے آبائی گاؤں کدور لے گیا اور بنگلور واپسی کے دوران ٹمکور کے قریب رخسانہ کو قتل کرکے اس کی لاش کو جلادیا۔ درندے پردیپ نے بچے کو بنگلور لے آیا اور اسے بھی راستہ سے ہٹانے کےلئے سڑک پر چھوڑ دیا۔

یہ دل دہلادینے والا واقعہ دیگر مسلم لڑکیوں کےلئے عبرت کا مقام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں