مادھوی لتا کے خلاف مقدمہ درج، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا حلقہ حیدرآباد سے بی جے پی کی خاتون امیدوار مادھوی لتا کے خلاف بالآخر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ چہارشنبہ کو رام نوامی شوبھا یاترا کے دوران ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ فرسٹ لانسر کے محمد عرفان کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ عرفان نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ مادھوی لتا نے شوبھا یاترا کے دوران مسلمانوں کے مذہبی مقام مسجد کی جانب تیر چلانے کا اشارہ کیا۔

واضح رہے کہ مادھوی لتا نے پہلے تو اپنی حرکت پر معافی مانگ لی تھی لیکن بعد وہ اس طرح کی حرکت کرنے سے ہی انکار کردیا۔

بیگم بازار پولیس نے مادھوی لتا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295 اے اور آر پی ایکٹ کی دفعہ 125 کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں