حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی نے مسلمانوں سے متعلق مودی کے نفرت انگیز تبصرہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ واجپائی، مودی، شاہ، یوگی کے کتنے بھائی بہن ہیں؟ انہوں حیدرآباد میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو سات بہنیں ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ کے بھی ساتھ بھائی بہن ہیں، امیت شاہ کے بھی سات بھائی بہن ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کے بھی چھ بھائی بہن ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1782496758372647344
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو تاج محل، قطب مینار، لال قلعہ، جامع مسجد، چارمینار دیا ہے، ہم نے اس ملک کو شاندار طریقے سے سجایا ہے، ہم درانداز نہیں بلکہ اس ملک کے شہری ہیں۔
— Akbaruddin Owaisi (@AkbarOwaisi_MIM) April 22, 2024
واضح رہے کہ گذشتہ دو روز سے وزیراعظم نریندر مودی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کھل کر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ریمارکس کر رہے ہیں تاکہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ہندو ووٹ حاصل کئے جاسکے۔ انہوں نے مسلمانوں کو مبینہ طور پر درانداز اور زیادہ بچے پیدا کرے والے قرار دیا۔


