حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار سمیر ولی اللہ نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ انہوں نے حیدرآباد ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر سمیر ولی اللہ کے ہمراہ تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر، صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن عبید اللہ کوتوال اور دیگر موجود تھے۔
سمیر ولی اللہ کا شمار کانگریس کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ فی الحال حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ قبل ازیں کانگریس کی جانب سے شہناز تبسم اور ثانیہ مرزا کو حیدرآباد حلقہ سے امیدوار بنانے کی پیش قیاسی کی جارہی تھی تاہم آج باضابطہ طور پر سمیر ولی اللہ نے کانگریس امیدوار کے طور پر حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔


