تلنگان انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری، طالبات کا شاندار مظاہرہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ فرسٹ ایئر میں 2.87 لاکھ اور سکینڈ ایئر میں 3.22 لاکھ طلبا نے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح فرسٹ ایئر میں کامیاب طلبا کا فیصد 60.01 رہا جبکہ سکینڈ ایئر میں 64.18 فیصد طلبا پاس ہوگئے۔فرسٹ ایئر میں 68.35 فیصد لڑکیاں اور 51.05 فیصد لڑکے پاس ہوئے۔ سکینڈ ایئر میں 72.53 فیصد لڑکیاں اور 56.01 فیصد لڑکے پاس ہوئے۔

فرسٹ ایئر کے نتائج میں رنگاریڈی ضلع 71.07 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ سکینڈ ایئر نتائج میں ملگ 82.95 فیصد کے ساتھ اول رہا۔ اس سال تقریباً 9.80 لاکھ طلبہ نے انٹر کے امتحانات لکھے۔ اس میں پہلے سال کے 4.78 لاکھ اور دوسرے سال کے 4 لاکھ سے زیادہ طلباء ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں