بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے حیدرآباد حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا حلقہ حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار کے مادھوی لتا نے آج چارمینار سے ایک ریلی کے ذریعہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ پہنچی اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ انہوں نے ریلی سے قبل چارمینار کے قریب واقع مندر میں پوجا کی۔ ریلی میں بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا اور خوب نعرے بازی کی۔ یہ ریلی گلزار حوض، پتھر گٹی، مدینہ، نیا پل اور افضل گنج سے ہوتے ہوئے نامپلی پہنچی۔

ریلی میں خاص طور پر مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے شرکت کی اور مادھوی لتا کی حمایت میں مہم چلائی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مادھوی لتا نے حجاب سے متعلق متنازعہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں پڑھنے والی مسلم طالبات حجاب پہن سکتی ہیں لیکن عام اسکولوں میں مذہبی لباس کوڈ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں