مادھوی لتا کے پاس اسدالدین اویسی سے کئی گناہ زیادہ اثاثے

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں آج لوک سبھا انتخابات کےلئے نامزدگیوں کے عمل کا آج شام اختتام ہوگیا۔ تمام اہم پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ وہیں حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتا نے پرچہ نامزدگی میں شامل حلف نامہ میں خاندان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی مالیت 221 کروڑ روپے بتائی ہے۔ بی جے پی امیدوار کے مادھوی لتا کے خاندان کے اثاثے جات ان کے مخالف مجلسی امیدوار اسد الدین اویسی سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

حلقہ حیدرآباد سے مجلسی امیدوار اسد الدین اویسی نے اپنے حلف نامہ میں بتایا کہ ان کے خاندان کے کل اثاوں کی مالیت تقریباً 23.87 کروڑ روپئے ہے جبکہ 7 کروڑ روپے کا قرض ہے۔ وہ 2.80 کروڑ روپے مالیت کے منقولہ اثاثے اور 16.01 کروڑ روپے غیر منقولہ (تجارتی و زرعی زمین) اثاثوں کے مالک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں