حیدرآباد ساوتھ زون کی پہلی خاتون ڈی سی پی کے طور پر سنیہا مہرا کی تعیناتی

حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے چیف سکریٹری کو فوری اثر کے ساتھ آئی پی ایس افسر سنیہا مہرا کو ڈی سی پی حیدرآباد ساوتھ زون کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ سنیہا مہرا، 2018 بیچ کی آئی پی ایس افسر ہیں، وہ حیدرآباد کے ساوتھ زون میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران سنیہا مہرا کی تقرری اہم واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد گذشتہ منگل کو تلنگانہ چیف سکریٹری نے حیدرآباد ساوتھ زون ڈی سی پی، پی سائی چیتنیا کے تبادلے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں