مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا، میدک میں امیت شاہ کی انتخابی مہم

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹیوں کی جانب سے دیئے جارہے مسلم ریزرویشن کو وہ ختم کرکے ایس سی، ایس ٹی اور دیگر کمزور طبقات کو دے دیں گے۔ امت شاہ میدک میں بی جے پی امیدوار رگھونندن راؤ کی حمایت میں مہم چلائی۔ انہوں نے سدی پیٹ میں منعقدہ بی جے پی وشالہ جنا سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر نہیں بنانا چاہتی تھی۔ انہوں نے تلنگانہ میں 12 ایم پی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

امیت شاہ نے کہا کہ اگر بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد مرکز میں دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو تلنگانہ میں مسلمانوں کے لئے 4 فیصد تحفظات کو ختم کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ میدک پارلیمانی حلقہ میں بھگوا پرچم لہرانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ہمہ گیر ترقی بی جے پی کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں