حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے ایل بی نگر میں مسجد مصطفیٰ کے دروازے پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑکنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی علی الصبح پیش آیا تھا۔
مسجد کمیٹی کی شکایت کے مطابق مسجد کے قریب سے شادی کا جلوس جارہا تھا جس پر مقامی لوگوں نے نماز پڑھنے میں خلل کی شکایت کرتے ہوئے جلوس کو آگے لیجانے کی گذارش کی، اس دوران جلوس میس شامل کچھ لوگوں نے جھگڑا شروع کردیا۔ فوری طور پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔ تاہم بعد میں رات دیر گئے بارات میں موجود ایک شخص دوبارہ مسجد آیا اور مسجد کی گیٹ کے سامنے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلہ میں آئی پی سی کی دفعہ 120، 153، 295، 298 r/w 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تاہم پولیس نے پٹرول ہونے سے انکار کردیا اور بتایا کہ یہ کوئی کولڈ ڈرنک ہوگا، وہیں مقامی لوگوں نے اسے پٹرول بتایا۔


