منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے ڈیٹیکیو انسپکٹر معطل، مہندر ریڈی نے کریمنلس کے ساتھ سالگرہ تقریب منائی تھی

حیدرآباد (دکن فائلز) منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے ڈیٹیکٹیو انسپکٹر مہیندر ریڈی کو مجرموں کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے پر معطل کردیا۔ حیدرآباد پولیس کمشنر کے سری نواس ریڈی نے مہندر ریڈی کو کریمنلس کے ساتھ سالگرہ تقریب منعقد کرنے پر عہدہ سے معطل کردیا۔

ڈیٹیکٹیو انسپکٹر کی کریمنلس کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی، جس کے بعد انہیں معطل کیا گیا۔ پہلے تو سوشل میڈیا ویڈیو کلپ اور تقریب کی تحقیقات کی گئی اور ڈیٹیکٹیو انسپکٹر کی غلطی پائے جانے کے بعد مہیندر ریڈی کو معطل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں