حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ انٹر بورڈ نے انٹر ایڈوانس سپلیمنٹری کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی۔ سپلیمنٹری امتحانات 24 مئی سے 3 جون تک ہوں گے تاہم قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ امتحانات 24 مئی سے یکم جون تک ہی ہوں گے۔
کھمم-ورنگل-نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کےلئے پولنگ 27 مئی کو ہے، جس کی وجہ سے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انٹر سال اول اور دوم کے طلباء کے لیے ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات ایک ہی دن لیے جائیں گے۔ امتحان پہلے سال کے طلباء کے لئے صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور دوسرے سال کے طلباء کے لئے دوپہر 2:30 تا 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔
ٹائم ٹیبل (فرسٹ ایئر)
24 مئی – دوسری زبان کا پرچہ-1
25 مئی – انگلش پیپر-1
28 مئی – ریاضی کا پرچہ 1A، بوٹنی کا پرچہ-1، سیاسیات کا پرچہ-1
29 مئی – ریاضی کا پرچہ 1B، زوالوجی کا پرچہ-1، تاریخ کا پرچہ-1
30 مئی – فزکس پیپر-1، اکنامکس پیپر-1
31 مئی – کیمسٹری کا پرچہ-1، کامرس کا پرچہ-1
1 جون – پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر-1، برج کورس میتھس پیپر-1
3 جون – ماڈرن لینگویج پیپر-1، جغرافیہ پیپر-1
(سکینڈ ایئر)
24 مئی – دوسری زبان کا پرچہ-2
25 مئی – انگلش پیپر -2
28 مئی – ریاضی کا پرچہ 2A، بوٹنی کا پرچہ-2، سیاسیات کا پرچہ-2
29 مئی – ریاضی کا پرچہ 2B، زوالوجی کا پرچہ-2، تاریخ کا پرچہ-2
30 مئی – فزکس پیپر-2، اکنامکس پیپر-2
31 مئی – کیمسٹری کا پرچہ-2، کامرس کا پرچہ-2
1 جون – پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر-2، برج کورس میتھس پیپر-2
3 جون – ماڈرن لینگویج پیپر-2، جغرافیہ پیپر-2


