این سی ای آر ٹی کی کتاب میں ’شیعہ روحانی رہنما آیت اللہ خمینی‘ کے خلاف انتہائی توہین آمیز مضمون کی اشاعت پر شیعہ علمائے کرام کا شدید احتجاج

حیدرآباد (دکن فائلز) عالمی شہرت یافتہ و معروف شیعہ روحانی رہنما آیت اللہ خمینی کے خلاف نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی جانب سے شائع کی گئی کتاب میں انتہائی توہین آمیز مضمون کو شامل کیا گیا جس کے خلاف ملک کے شیعہ علمائے کرام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

حیدرآباد، اترپردیش، جموں و کشمیر کے علاوہ ملک بھر کے شیعہ رہنماؤں نے این سی ای آر ٹی کی چھٹویں جماعت کےلئے شائع کتاب میں شیعہ روحانی رہنما آیت اللہ خمینی نے خلاف انتہائی نازیبا و توہین آمیز مضمون کی اشاعت کی پرزور انداز میں مذمت کی اور اسے انتہائی گھناؤنی حرکت قرار دیا۔ اس طرح کی حرکت سے کروڑوں شیعوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔

شیعہ علمائے کرام نے فوری طور پر تذلیل آمیز مضمون کو کتاب سے ہٹانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو اس حرکت کے خلاف ملک گیر پیمانہ پر احتجاج کی بھی دھمکی دی ہے۔

این سی ار ٹی کی کتاب میں آیت اللہ خمینی سے متعلق سبق کا عنوان ’دنیا کے سب سے بڑے بُرے لوگ‘ رکھا ہے۔ اس سبق میں آیت اللہ خمینی کی تذلیل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں