حیدرآباد کو 2 جون کے بعد مرکز کے زیرانتظام علاقہ قرار دیا جاسکتا ہے: کے ٹی آر

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج انتخابی ہم کے دوران اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت 2 جون کے بعد حیدرآباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے طور پر اعلان کرسکتی ہے۔

تلنگانہ کی تشکیل 2 جون 2014 کو ہوئی تھی تاہم اس بات کی قیاس آرائیاں پہلے سے جاری رہی ہیں کہ حیدرآباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں آندھرا پردیش تنظیم نو قانون کے ایک حصے کے طور پر، حیدرآباد کو 10 سال کی مدت کے لیے تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں کا مشترکہ دارالحکومت بنایا گیا تھا۔ اس سال 2 جون کو 10 سال کی مدت مکمل ہورہی ہے۔

کے ٹی آر کا کہنا ہے کہ اب مرکز، حیدرآباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے کافی اشارے ملے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس بی جے پی زیرقیادت مرکز کے منصوبوں کو ناکام نہیں بناسکی اور صرف بی آر ایس پارلیمنٹ میں اپنی آواز اٹھا کر اس طرح کے منصوبوں کو روک سکتی ہے۔ اسی لئے بی آر ایس کو پارلیمنٹ میں طاقت کی ضرورت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں