لوک سبھا انتخابات 2024: تلنگانہ میں نامزدگی واپس لینے تاریخ ختم، ریاست کے 17 حلقوں سے 525 امیدوار میدان میں

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے عام انتخابات کےلئے نامزدگیاں واپس لینے کا وقت آج ختم ہوگیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے امیدواروں کی قطعی فہرست جاری کردی ہے ۔
ریاست بھر میں تقریبا سو سے زیادہ امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں واپس لی ۔ ریاست 17 لوک سبھا حلقوں سے 525 امیدوار میدان میں ہے ۔

انتخابی عہدیداروں کے اعلان کے مطابق کریم نگر لوک سبھا حلقہ سے پانچ امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لیا جس کے بعد 28 امیدوار میدان میں ہے ۔ بھونگیر سے 12 امیدواروں کے مقابلہ سے دستبرادری کے بعد 39 امیدوار میدان میں ہے ۔ اس طرح کھمم سے 35۔ ورنگل سے 42 ۔ میدک سے 44۔ محبوب آباد سے 23ظہیر آباد ے 19 امیدوار میدان میں ہے ۔ پدا پلی سے 42 اور حیدرآباد سے 30 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں