امیت شاہ کے ویڈیو سے چھیڑچھاڑ معاملہ میں پانچ گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ پولیس نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ایک ویڈیو کے سلسلے میں تلنگانہ کانگریس آئی ٹی ٹیم کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا جبکہ دہلی پولیس کی ٹیم فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کےلئے حیدرآباد میں ہے لیکن گرفتاریاں حیدرآباد سائبر کرائم برانچ کی جانگ سے کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپ فیک ویڈیو کے خالق کی شناخت کے کےلئے تحقیقات زور و شور سے جاری ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات میں مصروف ہے کہ اس ویڈیو کو کس نے بنایا، کس نے ویڈیو اپ لوڈ کیا اور کن کن لوگوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ دہلی پولیس نے اس معاملہ میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو نوٹس دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس اسپیشل سیل کی ایک ٹیم نے حیدرآباد میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر ‘گاندھی بھون’ کا دورہ کیا اور مقامی پولیس سے بھی رابطہ کرکے جن افراد کو نوٹس بھیجا گیا ہے ان سے متعلق تفصیلات طلب کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں