مندر کے پجاری نے اسدالدین اویسی کو آشیرواد دیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے مجلس کے امیدوار بیرسٹر اسدالدین واسی کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ آج موسیٰ رام باغ علاقہ میں مجلسی رہنماؤں نے گھر گھر جاکر مہم چلائی اور ووٹرز سے ملاقات کی۔ اس دوران ہنومان مندر کے پجاری نے بیرسٹر اسدالدین اویسی کی شالپوشی کی اور انہیں آشیرواد بھی دیا۔ بعد میں اسدالدین اویسی نے پجاری کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔

مندر کے پجاری کی اسدالدین اویسی سے ملاقات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ہزاروں لوگوں نے اسدالدین اویسی کے انتہائی احترام کے ساتھ پجاری سے ملنے کو پسند کیا اور ویڈیو کو لائیک کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں