لوک سبھا انتخابات 2024: تلنگانہ میں 13 مئی اور 4 جون کو عام تعطیل کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر 13 مئی اور 4 جون کو اجرت کے ساتھ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے ضلع کلکٹرس کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی۔

تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات 13 مئی کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ملک بھر میں سات مرحلوں میں ہوئی پولنگ کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ حلقہ اسمبلی سکندرآباد کنٹونمنٹ کے ضمنی انتخاب بھی 13 مئی ہی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں