کریمنگر میں زبردست بارش کی وجہ سے کانگریس کا جلسہ منسوخ، تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں بھی بارش کا امکان

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ کے بعد کل سے ریاست کے کچھ اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے عوام کو کچھ راحت ملی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کریم نگر ضلع میں آج سہ پہر زبردست بارش ہوئی۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

زبردست بارش کے بعد کریم نگر کے ایس آر آر کالج میں کانگریس کی جانب سے منعقد ہونے والے جلسہ کو منسوخ کردیا گیا، اس جلسہ میں راہل گاندھی اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی شرکت کرنے والے تھے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ آصف آباد، منچریال، پداپلی، بھوپال پلی، ملگ، کٹہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، بھونگیر، رنگاریڈی اور ناگر کرنول اضلاع میں بارش ہوگی۔ اسی طرح عادل آباد، جگتیال، سرلہ، کریم نگر، کھمم، محبوب آباد، ورنگل، سدی پیٹ، میڑچل، ملکاجگیری، وقارآباد، محبوب نگر اور ونپرتھی اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں ایلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں