یونائٹیڈ مسلم فورم نے تلنگانہ کے 16 حلقوں پر کانگریس اور حیدرآباد میں اسدالدین اویسی کی تائید کا اعلان کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر آج یونائیٹڈ فورم مسلم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کافی غور و خوص کے بعد تلنگانہ کے 16 پارلیمانی حلقوں پر کانگریس پارٹی کی تائید کرنے کا اعلان کیا گیا۔ نامپلی میں خانقاہ حضرت شاہ خاموشی میں منعقدہ یونائیٹڈ فورم مسلم کے اجلاس میں یہ بھی طئے کیا گیا کہ حلقہ حیدرآباد سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار بیرسٹر اسدالدین اویسی کی حمایت کی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم نے کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری نے عوام سے اپیل کی کہ حیدرآباد حلقہ میں مجلس کو جبکہ تلنگانہ کے دیگر 16 حلقوں پر کانگریس کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کےلئے کانگریس کی تائید کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔

اجلاس میں مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، جناب ضیا الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار ( جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا میر فراست علی شطاری، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، جناب ایم اے ماجد، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا عبدالغفار خان سلامی، جناب بادشاہ محی الدین، جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ، ڈاکٹر نظام الدین و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں