حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما راہل گاندھی نے عام لوگوں سے ملاقات کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ عام عوام کے بیچ کسی نہ کسی طرح پہنچنے کےلئے کوشاں رہتے ہیں۔ تازہ طور پر ان کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں حیدرآباد کی سرکاری بس میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دوران انہوں نے مسافرین سے راست طور پر بات چیت کی۔ راہل گاندھی کے ساتھ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی حیدرآباد کے سرور نگر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور اس کے بعد آر ٹی سی بس میں سوار ہوگئے۔ بس میں راہل گاندھی نے کانگریس حکومت کی طرف سے مفت بس سفر کی اسکیم کے نفاذ کے بارے میں لوگوں سے دریافت کیا۔
Rahul Gandhi took a bus ride in Telangana during is campaign with CM @revanth_anumula and interacted with the commuters, he also distributed NYAY Patra and educated passengers about congress manifesto!!
Rahul is a real people’s leader who listen to them, its people’s Man Ki Baat… pic.twitter.com/6v8Kx8ZBNL
— NSUI Tamil Nadu (@NSUITamilNadu) May 9, 2024
مسافروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے انہیں ان وعدوں سے متعارف کرایا جو کانگریس نے اپنے قومی منشور میں خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور مزدوروں جیسے مختلف طبقات کے لیے کیے ہیں۔ بہت سے مسافر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ راہل گاندھی ان کے ساتھ سرکاری بس میں سفر کر رہے ہیں۔ بس میں سفر کرنے والے بہت سے لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
قبل ازیں، راہل گاندھی نے جلسہ عام میں کہا کہ اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو معیشت کو بحال کیا جائے گا اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا کام کیا جائے گا۔


