حیدرآباد: تالاب کٹہ میں بلٹ گاڑی میں خوفناک دھماکہ، متعدد افراد زخمی، علاقہ میں افراتفری (خوفناک ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر تالاب کٹہ میں آج شام اسلم فنکشن ہال کے سامنے سڑک پر جارہی ایک بلٹ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہد کے مطابق بلٹ پر جارہے رحیم نے گاڑی کو سڑک پر روک دیا، اس دوران مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران بلٹ کی ٹینک میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں متعدد افراد زخمی۔

فوری طور پر پولیس نے واقعہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں