تلنگانہ میں پولنگ جاری، حیدرآباد کے پرانے شہر میں ووٹر لسٹ سے نام غائب ہونے کی شکایت، ملک پیٹ‘ چارمینار‘ یاقوت پورہ‘ گوشہ محل کے مختلف پولنگ بوتھس پر ووٹنگ کی رفتار سست

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں لوک سبھا کی 17 لوک سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ اضلاع کے پولنگ بوتھس پر صبح سے ہی لمبی قطاریں دیکھیں گئی جبکہ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولنگ بوتھس پر صبح 9.30 بجے کے بعد پولنگ میں تیزی آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ سکندرآباد (کنٹونمنٹ) اسمبلی حلقہ کےلئے ضمنی انتخاب بھی کرایا جارہا ہے۔

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔ تلنگانہ کے مختلف اضلاع و سکندرآباد حلقہ کے مقابلہ میں پرانے شہر میں صبح کے اوقات میں پولنگ سست دیکھی گئی۔ امید کی جارہی ہے کہ صبح 10 بجے کے بعد خواتین بھی پولنگ بوتھ پہنچیں گی اور پولنگ میں کچھ تیزی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں