حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے 17 لوک سبھا حلقوں کیلئے دوپہر ایک بجے تک 40 اعشاریہ 38 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔ پہلے ایک گھنٹہ میں سست روی سے شروع ہونے والی پولنگ میں آہستہ آہستہ تیزی آتی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش ہونے کی پیش قیاسی کو دیکھتے ہوئے عوام بڑی تعداد میں پولنگ مراکز پر جمع ہورہے ہیں۔ ریاست میں سب سے زیادہ 50 اعشاریہ71 فیصد پولنگ حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد میں درج ہوئی جبکہ سب سے کم حیدرآباد میں 19 اعشاریہ 37 فیصد پولنگ درج ہوئی ہے۔ بقیہ حلقوں میں عادل آباد میں 50 اعشاریہ 18 فیصد، بھونگیر میں 46 اعشاریہ 49 فیصد، چیوڑلہ میں 34 اعشاریہ 56 فیصد پولنگ درج ہوئی۔ اسی طرح کریم نگر میں 45 اعشاریہ 11 فیصد ، کھمم میں 50 اعشاریہ 63 فیصد ، محبوب آباد میں 48 اعشاریہ 81فیصد، محبوب نگر میں 45اعشاریہ 84 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ میدک میں 46 اعشاریہ 72 فیصد، ناگرکرنول میں 45 اعشاریہ 88 فیصد، نلگنڈہ میں48 اعشاریہ 48 فیصد، نظام آباد میں 45 اعشاریہ 67 فیصد، پداپلی میں 44 اعشاریہ 87 فیصد پولنگ درج ہوئی ہے۔ سکندرآباد میں 24 اعشاریہ 91فیصد، ورنگل میں 41 اعشاریہ 23فیصد ووٹ دوپہر ایک بجے تک ڈالے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں تین کروڑ 32 لاکھ 32 ہزار رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ گزشتہ انتخابات میں 60 اعشاریہ 57 فیصد رائے دہی درج ہوئی تھی۔
حلقہ لوک سبھا حیدرآباد میں پولنگ کا عمل سست روی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق دوپہر ایک بجے تک صرف 19 اعشاریہ 37 ووٹ ڈالے گئے۔ لوک سبھا حلقہ کے تحت آنے والے حلقہ اسمبلی بہادرپورہ میں 19 اعشاریہ 50 فیصد ، چندرائن گٹہ میں 16 اعشاریہ تیس فیصد، چارمینار میں 17 فیصد ، گوشہ محل میں21 اعشاریہ 14 فیصد، کاروان میں 20 اعشاریہ 50 فیصد، ملک پیٹ میں 17 اعشاریہ 74 فیصد، یاقوت پورہ میں 22 اعشاریہ 70 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے


