ممبئی میں گرد و غبار کا طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک (ویڈیو دیکھیں)

أایجنسیز) ممبئی میں پیر کی شام شدید گرد و غبار کا طوفانکے دوران ایک بڑے بل بورڈ کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ ممبئی کے علاقے گھٹ کوپر میں طوفان کے باعث نصب 100 فٹ کا ایک بل بورڈ پیٹرول پمپ پر گرا جس کی وجہ سے 14 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے رات بھر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا۔ پیر کی شام کو ممبئی میں اچانک اور طاقتور گردوغبار کا طوفان آیا جس کی وجہ سے نہ صرف سڑکوں پر ٹریفک رک گئی بلکہ ممبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور ٹرین سروس بھی رک گئی تھی۔

مہاراشٹر کے وزیراعلٰی ایکناتھ شندے نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے حکام کو شہر کے تمام بل بورڈز کے آڈٹ کا حکم دیا۔ وزیراعلٰی نے ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں