امیت شاہ کی ریلی میں بی جے پی کارکنوں نے ایک رپورٹر کو مسلمان سمجھ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے رائے بریلی میں ایک انتخابی ریلی میں جہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ لوک سبھا انتخابات کی مہم چلا رہے تھے، ایک رپورٹر کو بی جے پی کے ارکان نے مبینہ طور پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور شدید زدوکوب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ 12 مئی کو پیش آیا۔ آن لائن نیوز پورٹل Molitics کے لیے کام کرنے والے صحافی راگھو ترویدی، شاہ کی ریلی کی کوریج کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کچھ خواتین سے سوال بھی پوچھے۔ راگھو ترویدی کو داڑھی ہونے کی وجہ ارکان نے انہیں مسلم سمجھ لیا اور اچانک ان پر حملہ کردیا۔

شدید زخمی رپورٹر نے بتایا کہ “میں ریلی میں خواتین شرکا سے سوال کررہا تھا جس میں سے کچھ خواتین نے بتایا کہ انہیں رقم دیکر بلایا گیا ہے، جس کے بعد بی جے پی کے لوگوں نے مجھے اپنا کیمرہ بند کرنے کو کہا اور مجھ پر حملہ کردیا۔

ریلی میں پولیس اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ صحافی کے مطابق بی جے پی ارکان کے حملہ کے بعد کوئی بھی میری مدد کےلئے نہیں آیا۔ کیمرہ مین بھی وہاں سے فرار ہوگیا۔

شدید زخمی رپورٹر نے بتایا کہ “صرف اس لیے کہ میں داڑھی رکھتا ہوں اور کرتا پاجامہ پہنتا ہوں، اس لیے انہوں نے مجھے مسلمان سمجھ لیا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں